Live Updates

عمران خان نے این اے 53 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب بذریعہ وکیل جمع کرادیا

عمران خان پر لگائے گئے اعتراضات الزامات ہیں جو جھوٹ پر مبنی، من گھڑت اور غیر تصدیق شدہ ہیں ،ْوکیل کا موقف

پیر 18 جون 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 53 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب بذریعہ وکیل جمع کرادیا۔ پیر کو جسٹس اینڈ ڈیموکریٹنگ پارٹی کے امیدوار کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر عمران خان کی جگہ بابر اعوان کے معاون وکیل نے تحریری جواب ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف اعتراضات بے بنیاد اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریری جواب کے مطابق عمران خان پر لگائے گئے اعتراضات الزامات ہیں جو جھوٹ پر مبنی، من گھڑت اور غیر تصدیق شدہ ہیں۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ عمران خان پر لگائے گئے اعتراضات فوٹو اسٹیٹ کاغذات پر مشتمل اور غیر تصدیق شدہ ہیں جو جعل سازی کے زمرے میں آتے ہیں۔تحریری جواب کے مطابق بیرون ملک سے کاغذات منگوانے اور بھجوانے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے اور عمران خان پر اعتراضات کے کاغذ پکوڑے لپیٹنے کے کام بھی نہیں آسکتے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 53 کے امیدواروں عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پی ٹی آئی رکن عائشہ گلالئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات