اوکاڑہ ،ْ بیوی کے سامنے تیراکی میں مہارت کی شیخی بگھارنے والا شوہر نہر میں ڈوب کر جاں بحق ،ْبیوی ویڈیو بناتی رہی

پیر 18 جون 2018 19:10

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) بیوی کے سامنے تیراکی میں مہارت کی شیخی بگھارنے والا شوہر نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ،ْ بیوی ویڈیو بناتی رہی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان نے بیوی کو متاثر کرنے کیلئے دعویٰ کیا کہ وہ نہر میں تیر کر دکھائیگا یہ کہہ کر اس نے پانی میں چھلانگ لگادی۔

خاوند نہر میں تیرتا رہا اور بیوی اپنے موبائل سے ویڈیو بناتی رہی تاہم آخرکار وہ اس کے سامنے ہی ڈوب گیا۔ نہر میں ایک مقام پر پانی کا دباؤ بہت تیز ہوگیا جہاں سے وہ نکل نہ آسکا اور ہمت ہارتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔ یہ واقعہ عید کے پہلے روز پیش آیا اور تین روز گزرنے کے باوجود تاحال لاش نہیں مل سکی جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔