Live Updates

عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے ،ْمریم اورنگزیب

،عمران صاحب اب آپ کا حساب پاکستان کے عوام کے سپرد کر دیا ہے ،الیکشن25 جولائی کوہیں ،ْ آپ نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے ،ْ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل

پیر 18 جون 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے ،عمران صاحب اب آپ کا حساب پاکستان کے عوام کے سپرد کر دیا ہے ،الیکشن25 جولائی کوہیں اور آپ نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے۔فواد چودھری کی پریس کانفرنس پرمسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے نے کہا کہ جوعمران صاحب اورتحریک انصاف سے سوال کرے اس کو گالی،اب الزامات لگانے اور گالی دینے سے بات نہیں بنے گی،عمران صاحب آج الیکشن کمیشن میں کیوں نہیں پیش ہوئے قوم کو بتائیں۔

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان اب رونے سے بات نہیں بنے گی،خیبرپختونخوا میں کام کیا ہوتا توآج رونا نہ پڑتا،الیکشن25 جولائی کوہیں اور آپ نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اب اپنے بوئے ہوئے بیج کاٹنا پڑیں گے،عمران صاحب کاغذات نامزدگی پراعتراضات کے جواب دیں روئیں مت، اب آپ کا حساب پاکستان کے عوام کے سپرد کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب جولائی کوکیا کریں گے،عوام کو کیا جواب دیں گے،ایک ٹاک شومیں 4 سوالوں کا جواب نہ دینے والا عوام کوکیسے جواب دے گا،عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات