عوام اپناقیمتی ووٹ دیکر مجھے خدمت کاموقع دیں،بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء میرمنظورحسین لانگو

میرے لیے علاقے کے تمام اقوام برابرہیں اوران کے حقوق کے لیے جدوجہد کرکے اسمبلی کے نشست پرالیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے

پیر 18 جون 2018 19:10

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء میرمنظورحسین لانگو نے کہا ہے کہ میں قلات سکندرآبادمستونگ سے این اے 267 سے بطور قومی اسمبلی کے نشست پرالیکشن لڑرہا ہوں میرے لیے علاقے کے تمام اقوام برابرہیں اوران کے حقوق کے لیے جدوجہد کرکے اسمبلی کے نشست پرالیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپناقیمتی ووٹ دیکر مجھے خدمت کاموقع دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کلی منظورآبادمیں علاقے کے تمام سیاسی، قبائلی ، سماجی عمائدین کے اعزازمیں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعلاقے کے سیاسی ،قبائلی ، سماجی اورزمینداررہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھے انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کی امن برقراررکھنا اولین ترجیح ہے کیونکہ جب بھی امن قائم ہوگاتوعلاقہ اورمعاشرہ ترقی کے راہ پرگامزن ہوسکے گاعلاقے میں روزگارکاتمام ترذریعہ زراعت پرمنحصر ہے بجلی کی بحران، علاقے میں مارکیٹ نہ ہونے سمیت دیگرمسائل سے زمیندار فاقہ کشی پر مجبورہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ قدرتی گیس بھی ہمارے علاقے کے زیادہ ترایریاز کونہیں مل رہا ہے انہوںنے کہاکہ میں اپنے علاقے کے ان مسائل سے کے حل کے لیے عملی میدان میں نکلاہوں سیاست ایک جمہوری حق ہے اسے تعصب کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیا جائے بلکہ سیاست کوسیاست سمجھ کرجدوجہد کی جائے انہوںنے کہاکہ ووٹ مانگنا ہرشخص کاحق ہے میں آپ لوگوںسے اپیل کرتاہوں کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کررہاہوں میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ہمارے قائد سرداراخترجان مینگل اورپارٹی کی کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے اپنے ووٹ کافیصلہ کریں کیونکہ سرداراخترجان مینگل بطور وزیراعلیٰ علاقے کے دیگرمسائل کے ساتھ ساتھ زمینداروںکے لیے فلیٹ ریٹ مختص کیاجوآج تک جاری ہے انہوںنے کہاکہ عوام فرقہ پرستی، تعصب پرستی کے نعرے لگاکرووٹ حاصل کرناچاہتے ہیں عوام ان کومستردکرتے ہوئے حقیقی سیاسی قیادت کوکامیاب کرکے اسمبلی کے فلورپربھیج دیںتاکہ ان کوان کے حقوق ان کے دہلیزپرپہنچ سکے انہوںنے کہاکہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کاپلیٹ فارم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جوحقیقی سیاست کوفروغ دینے کے لیے عملی جدوجہد میں شامل ہے میں علاقے کے عوام سے اپیل کرتاہوں کہ مجھے ایک بارمنتخب کرکے اسمبلی کے فلورپربھیج دیں میں آپ لوگوں کی امیدوں پرپورااترنے کوبھرپورکوشش کروںگا