مریدکے سیکھم نہر سے دس روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا

پیر 18 جون 2018 19:10

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) مریدکے سیکھم نہر سے دس روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا ۔تفتیشی انسپکٹر محمد اعجاز خان کے مطابق بشیراں بی بی دس روز قبل ننکانہ صاحب میں واقع اپنے گھر سے مریدکے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے نکلی تاہم نامعلوم افراد نے تشدد کرکے گلے میں پھندا دیکر قتل کرنے کے بعد لاش سیکھم نہر میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

لاش سے ملنے والے شواہد سے اس کے ورثا ء کی تلاش کی گئی ۔ مقتولہ کے شوہر اسلم نے تھانہ صدر میں میڈیا کو بتایا اس کی اہلیہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ،پولیس کو قاتلوں کا بتادیا ہے ۔ مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی ۔