Live Updates

عام انتخابات کے لئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

سابق ناظم اور امیدوار پنجاب اسمبلی میاں عبدالرئوف پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

پیر 18 جون 2018 19:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عام انتخابات کے لئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا،سابق ناظم اور امیدوار پنجاب اسمبلی میاں عبدالرئوف پی ٹی آئی کے امیدوار بریگیڈئیر (ر) راحت امان اللہ بھٹی اورچوہدری خرم اعجاز چٹھہ کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی تحصیل آفس کے باہر بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں بریگیڈئیر (ر)ر احت امان اللہ بھٹی ،خرم اعجاز چٹھہ ،چیئرمین یونین کونسل چوہدری ارشد ورک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر میاں عبدالرئوف نے پی ٹی آئی پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی عوام اور موجودہ حالات دیکھ کر وہ سینکڑوںساتھیوں سمیت پی ٹی آئی امیدوار بریگیڈئیر (ر)راحت امان اللہ اور چوہدری خرم اعجاز چٹھہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ عمران خان ہی موجودہ سیاست دانوں میں ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات