Live Updates

پی ٹی آئی رہنما میاں خالد جاوید بیٹے سمیت قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

پیر 18 جون 2018 19:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) تحریک انصاف کے رہنما میاں خالد جاوید بیٹے سمیت قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں خالد جاوید اپنے بیٹے میاںدانیال کے ہمراہ آبادی دائوکے میں اپنی ہمشیرہ کے گھر کے دروازے پر پہنچے ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائیرنگ کردی تاہم دونوں باپ بیٹا خوش قسمتی سے محفوظ رہے ،فائرنگ سے گھر کی دیوار چھلنی ہوگئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات