Live Updates

عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران ، زرداری کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے ‘ رانا تنویر حسین

سیاسی مخالفین مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ‘ مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو

پیر 18 جون 2018 19:10

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار راناتنویر حسین نے کہا ہے پاکستان کو جو نقصان عمران خان اور زرداری ٹولے نے پہنچایا ہے تاریخ میں کسی دشمن نے بھی نہیں پہنچایا ،2018 کے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے دونوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

رانا افضال حسین ،احمد عتیق اور دیگر کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ، انشا اللہ وقت ثابت کرے گا کہ نواز شریف کا بیانیہ سچ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کو عزت دی ،ایٹمی پاکستان بنایا ،بجلی اورگیس کا بحران ختم کیا ،موٹرویز بنائے ،سی پیک شروع کیا اور مسلم لیگ (ن) کے ادوار کوتاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات