Live Updates

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج، عمران خان کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان

آج آپ کے کہنے پر فیصلہ تبدیل کرلوں تو کل مزید لوگ آجائیں گے ،ْ پچاس ہزار لوگ بھی آ جائیں تو فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا ،ْ کارکنوں سے خطاب

پیر 18 جون 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بنی گالہ میں احتجاج کیا گیا جبکہ عمران خان نے اپنا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شدید احتجاج کیا جس پر عمران خان بھی کارکنوں سے ملنے وہاں پہنچے۔

اس موقع پر کارکنان سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے ساتھ مل کر میرٹ پر ٹکٹس کے فیصلے کیے اس لیے کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ عمران خان نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کے کہنے پر فیصلہ تبدیل کرلوں تو کل مزید لوگ آجائیں گے، یہاں اگر 50 ہزار لوگ بھی آجائیں تو فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا، مجھے آپ کا نہیں اللہ کا ڈر ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں نے کہا ہے کہ نظرثانی پٹیشن فائل کریں، غور کریں گے، آپ پلے کارڈ اٹھا کر آگئے یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو رہا۔عمران خان نے کارکنان کو کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے ٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی تو دلیل لکھ کردیں جس پر کارکنان نے شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ممبر سازی کی انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا اور ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کو نہیں دیکھا گیا۔عمران خان نے تمام کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام فیصلے میرٹ پر کروں گا، آپ اپنی شکایات بتائیں جس کے بعد کارکنان بنی گالہ سے منتشر ہوگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات