ہندوستانی کیشئر کو لوٹنے والے 12 پاکستانی گرفتار

پیر 18 جون 2018 19:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ریاض پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی کیشئر سے مشرقی ریاض کے السلی محلے میں 7 لاکھ ریال چھیننے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔حملہ آوروں نے ہندوستانی کی گاڑی کو زبردستی روکا تھا اور اس سے دستی بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ بیگ میں 7 لاکھ ریال نقد موجود تھے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں میں سے ایک نے ہندوستانی کیشئر کے چہرے پر بے ہوش کرنے والا اسپرے کیا جبکہ دوسرے نے گاڑی کے عقبی شیشے کو توڑ کر وہاں سے بیگ اٹھایا تھا۔

کیشئر کی شکایت پر ریاض پولیس نے سراغ رسانوں کو واردات کرنے والوں کی تلاش اور گرفتاری کی مہم تفویض کردی تھی۔بارہ پاکستانی اس میں ملوث پائے گئے ،ْتحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ چوری چکاری اور رہزنی کی وارداتیں پیشہ وارانہ انداز میں کررہے تھے۔گروہ میں متعلقہ کمپنی کاایک کارکن بھی شامل تھا ،ْان کے قبضے سے 2 لاکھ ریال برآمد ہوئے ہیں پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا۔