خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا بیگم حشمت اقبال کی وفات پر اظہارافسوس

پیر 18 جون 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے بیگم حشمت اقبال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔ مرحومہ محمد اقبال خان مہمند کی اہلیہ تھی۔

(جاری ہے)

وزاعلیٰ نے قوم او رملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دینے والی بیگم حشمت اقبال کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک پسماندہ علاقے میں پیدا ہونے کے باوجود بھی بیگم حشمت اقبال نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور شاندار خدمات سرانجام دیں۔

وزیراعلیٰ نے ا? تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحومہ کو ا پنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :