فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اور قبائل کی قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے وفاق وسائل کی فراہمی میں تیزی لائیں،دوست محمدخان
دہشت گردی قبائل کی تین نسلیں کھا گئیں۔ان قربانیوں کو دیکھ کو زیادہ وسائل انضمام کے لئے فراہم ہونا چاہیے جو80فی صد قبائل کی بحالی اور 20فی صد ان کو ریلیف دینے پر خرچ ہوں گے،،،نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر) دوست محمد خان
پیر 18 جون 2018 18:40
(جاری ہے)
وہاں پر نہ تو حکمرانی کا سٹرکچر موجود ہے اور نہ فعال ادارے لیکن یہ مشکل کا م بھی نہیں۔
اس کے لئے صرف وسائل کی ضرورت ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق جتنی تیز ی کے ساتھ وسائل فراہم کریں گے اٴْتنی تیزی کے ساتھ انضمام کا عمل تکمیل کو پہنچے گا۔ فی الوقت وفاق نے ناکافی گرانٹ جاری کی ہے۔ فاٹا کے لوگ دہشت گردی کی جنگ میں سب کچھ کھو چکے ہیں۔ اٴْن کی بحالی اور آباد کاری کیلئے ایک جامع پلان ہونا چاہیئے۔ دہشت گردی قبائل کی تین نسلیں کھا گئیں۔ان قربانیوں کو دیکھ کو زیادہ وسائل انضمام کے لئے فراہم ہونا چاہیے جو80فی صد قبائل کی بحالی اور 20فی صد ان کو ریلیف دینے پر خرچ ہوں گے۔قبائل کی پاکستان سے جذباتی اور عملی لگاؤ ہماری طرف سے خصوصی پیکج کی متقاضی ہے۔ترقی کی بنیاد کے لئے صنعتی احیائ اور ٹیکس کلچر کے لئے تیاری ناگزیر ہے۔پرامن اور شفاف انتخابات آئینی، قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ پوری سرکاری مشینری اس فرض کی ادائیگی کے لئے تیار ہے۔ہمارے چیلنجز مختلف نوع کے ہیں ان چینلجز پر قابو پانے کے لئے ہماراعزم بھی اس سے بڑا ہے۔بہتر حکمرانی کے لئے میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلہ سازی کرنے کو فوقیت دیں گے۔آئینی اختیارات، اختیارات کی تقسیم اور عملدرآمد کی ہدایات جاری کر چکا ہوں۔ہم ا پنے پیچھے Strong legacyچھوڑیں گے جس میں آئندہ حکومتوں کے لئے اچھی حکمرانی یقینی بنانے کے اصول شامل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایات جاری کر چکا ہوں۔جدید دور میں بڑے شہروں سے آبادی باہر منتقلی کے لئے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کم کرنے، پینے کی پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے اور ڈرینج کی بہتری کے لئے ہدایات دے چکا ہوں۔اس ہفتے وزرائ کو قلم دان تفویض کر رہے ہیں۔جن اضلاع میں جرائم کی شرح زیادہ ہے وہاں انتظامیہ اور پولیس مل کر جرائم کی شرح کم کریں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.