سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت عیدالفطر کی چھٹیوں میں ایمرجنسی نافذ رہی اور صفائی ستھرائی کا کام بلاتعطل جاری رہا

مساجد، عید گاہوں ، امام بارگاہوںاور قبرستانوںمیںصفائی کے لئے سینیٹری ورکر اور دیگرعملے کی خصوصی فورس نے امور انجام دئیے

پیر 18 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نادر خان کی سربراہی میں عیدالفطر کی چھٹیوںمیں صفائی ستھرائی کے لئے ایمرجنسی نافذ رہی اوربلا تعطل صفائی ستھرائی کا کام جاری رہا۔ اس سلسلے میں مساجد، امام بارگاہ،عیدگاہیں ، قبرستانوں ، کچرا کنڈیوں اور جی ٹی ایس سے کچرا لینڈ فل سائیٹ تک منتقل کرنے کا کام جاری رہا۔

جبکہ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی سوئپنگ اور میکینکل سوئپنگ بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی بورڈ طحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پر سیکریٹری بورڈ نادر خان کی سربراہی میں تمام ٹھیکیداروں اور ڈائریکٹر آپریشنزبورڈکوصفائی ستھرائی جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جس پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔علاوہ ازیںمتواتر چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔دیگر تفصیلات میں کچرا بروقت اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات کا بھی بروقت ازالہ یقینی بنایا گیا۔سیکریٹری بورڈ نادر خان نے عید کے دوران ضلع شرقی، ملیر، غربی اور جنوبی کے علاقوں اور جی ٹی ایس کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اور موقع پر صفائی کی صورتحال مزید بہتر کرنے کی ہدایات دی۔

متعلقہ عنوان :