ایم کیو ایم نے پاکستان کو ایک کیا اور ایک رکھا۔ ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چائیے، ڈاکٹر فاروق ستار

ہمارے ترقیاتی کام جاری ہے، ہم پر کرپشن کا تو الزام لگتا رہتا ہے، الیکشن کیمپن شروع ہوگی پہلے جلسہ میں گورنر کو بھی دعوت دیں گے، میئر کراچی وسیم اختر

پیر 18 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پاکستان کو ایک کیا اور ایک رکھا۔ ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چائیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولو گرائونڈ میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چائیے اسی لئے ہمیں اب مل کر کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے پاکستان کو ایک کیا اور ایک رکھا۔ سیاست میں جوڑ توڑ رہتے ہیں، الیکشن کیلئے ہم ایک نہیں ہوئے ہمارے جووجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کام جاری ہے، ہم پر کرپشن کا تو الزام لگتا رہتا ہے، الیکشن کیمپن شروع ہوگی پہلے جلسہ میں گورنر کو بھی دعوت دیں گے ۔ پولو گراونڈ کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔