گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے عیدالفطر کی نمازگورنرہاؤس پشاورمیں ادا کی

پیر 18 جون 2018 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے عیدالفطر کی نماز ہفتہ کے روزگورنرہاؤس پشاورمیں ادا کی۔ اس موقع پرصوبائی محکموں کے سربراہان نے بھی گورنر ہاوس پشاورمیں گورنر کے ہمراہ عید کی نمازادا کی۔

(جاری ہے)

نمازعیدکی ادائیگی کے بعد وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعدازاںگورنر عام لوگوں سے گھل مل گئے اورانہیں عید کی مبارکباد دی۔دریں اثنازندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگرمتعدد نمائندہ شخصیات نے بھی گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عیدکی مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :