جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے دھمکیاں ملنے پر سیکورٹی مانگ لی

پیر 18 جون 2018 17:50

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ کے مہتتم مفتی محمد نعیم نے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکورٹی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

مفتی محمد نعیم نے آئی جی سندھ کو بھیجے گئے خط میں بتایا ہے کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات دیئے جارہے ہیں۔ اس لئے نوٹس لے کر انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔