مومن آباد، ضیا کالونی میں گھر سے خاتون کی پندرہ روز پرانی لاش برآمد

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید کے روز مومن آباد تھانے کی حدود ضیاء کالونی بسمہ اللہ چوک کے قریب گھر سے خاتون کی پندرہ روز پرانی لاش ملی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفیہ کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہونے کے سبب ناقابل شناخت ہے۔ اہل محلہ نے تعففن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے مکان کا دروازہ توڑ کر لاش برآمد کی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :