عیدالفطر کے موقع پر 4 اردو فلمیں ’’وجود‘‘، ’’آزادی‘‘ ، ’’سات دن محبت ان‘‘ ، ’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ جبکہ ایک انگریزی فلم جراسک ورلڈ ریلیز کی گئی

عید، باسی عید اور تباسی عید کے دن تمام کی تمام فلموں کے تمام سینمائوں پر ہائوس فل کے بورڈ لگے رہے، البتہ جاوید شیخ کی فلم ’’وجود‘‘ کو زیادہ پسند کیا گیا

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عیدالفطر کے موقع پر 4 اردو فلمیں ’’وجود‘‘، ’’آزادی‘‘ ، ’’سات دن محبت ان‘‘ ، ’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ جبکہ ایک انگریزی فلم جراسک ورلڈ ریلیز کی گئی۔ عید، باسی عید اور تباسی عید کے دن تمام کی تمام فلموں کے تمام سینمائوں پر ہائوس فل کے بورڈ لگے رہے۔

(جاری ہے)

البتہ جاوید شیخ کی فلم ’’وجود‘‘ کو زیادہ پسند کیا گیا جس کی وجہ مذکورہ فلم ایکشن، ایڈونچر اور رومانس سے بھرپور ہے اور تین سپر اسٹار ندیم، شاہد اور جاوید شیخ اس فلم میں شامل ہیں جو کسی فلم میں پہلی بار یکجا ہوئے ہیں۔

سات دن محبت ان کی بزنس رپورٹ بھی بہتر ہے۔ کونسی فلم زیادہ بزنس کررہی ہے اس کا فیصلہ عید کی چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال تمام شوز ہائوس فل جارہے ہیں۔ فلم بینوں کی اپنی اپنی پسند ہے۔ کیپری سینما پر شوز کے اختتام پر فلم بینوں کے ملے جلے تاثرات ملے ہیں۔ وجود کے بارے میں فلم بینوں نے اچھے ریمارکس دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :