عیدالفطر پر کراچی میں 4 اسٹیج ڈرامے پیش کئے گئے جبکہ نیوی آڈیٹوریم، کراچی آڈیٹوریم، غالب سینما اور صبا سینما میں میوزیکل شوز ہوئے

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عیدالفطر پر کراچی میں 4 اسٹیج ڈرامے پیش کئے گئے جبکہ نیوی آڈیٹوریم، کراچی آڈیٹوریم، غالب سینما اور صبا سینما میں میوزیکل شوز ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈراموں کا مرکزی مقام کراچی آرٹس کونسل رہا جہاں رئوف لالہ، پرویز صدیقی، ذاکر مستانہ اور جمیل راہی کے تحریر کردہ ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں جبکہ نیشنل میوزیم میں ڈرامہ عید عاشقوں کی ہورہا ہے۔

اسے ملک یعقوب نور پیش کررہے ہیں۔ ڈرامے کے فنکاروں میں اداکار ارباز خان، سخاوت ناز، روبی انعم، صنم ناز، مہر علی، سپنا غزل، یامین میواتی، فائزہ ملک، جنید میمن، عشرت ملک اور بھوجانی شامل ہیں۔ اس ڈرامے کی ہدایت کارہ روفی انعم، سرپرست یونس میمن ہیں۔ ڈرامہ رائٹر رئوف لالہ کے ڈرامے کے پروڈیوسر شہزاد عالم ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ڈرامہ کراچی آرٹس کونسل کے اوپن ایئر تھیٹر میں ہورہا ہے۔

میگا کاسٹ میں اداکار شکیل صدیقی، رئوف لالہ، سلیم آفریدی، علی حسن، عرفان ملک، حنا ملک، شانزے، شاہدہ مرتضیٰ، مہک نور، تبو اور دیگر شامل ہیں۔ پرویز صدیقی اور ذاکر مستانہ کے ڈرامے کے پروڈیوسر ملک یعقوب نور ہیں جبکہ ہدایت کارہ روفی انعم ہیں جو کراچی آرٹس کونسل میں اپنا ڈرامہ کررہی ہیں۔ طویل عرصے بعد شوبز کے معروف میزبان حنیف راجہ پرفارم کررہے ہیں۔

دیگر فنکاروں میں ارباز خان، حنیف راجہ، ذاکر مستانہ، پرویز صدیقی، شہنی عظیم، صبا شیخ اور صنم سکندر شامل ہیں۔ کراچی آرٹس کونسل کے موجودہ ایئر کنڈیشن آڈیٹوریم میں پروڈیوسر کنول خان ماضی کا مقبول ڈرامہ طوطے اور طوائف پیش کررہی ہیں۔ نیوی آڈیٹوریم اور کراچی آڈیٹوریم میں پشتو میوزیکل شوز پیش کئے جارہے ہیں۔ غالب سینما کورنگی، صبا سینما نیو کراچی میں اردو میوزیکل شوز ہورہے ہیں جن میں کراچی اسٹیج کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :