ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، ڈیوٹی پر مامور آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ترینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) نے آفیسرز اور جوانوں کے حوصلوں اور جذبوں کو سراہا جو دفاع وطن اور قیام امن کی کاطر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے سیکٹر ہیڈ کوارٹرز، انڈر کمانڈ ونگز اور رینجرز چیک پوسٹ سسی ٹول پلازہ کا بھی دورہ کیا۔ میجر جنرل محمد سعید نے سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کو مزید موثر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے۔ اس سے پہلے ڈی جی رینجرز نے سندھ رینجرز اسپتال کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :