پیپلز پارٹی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی ،اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائے گی، آصف علی زرداری

پیر 18 جون 2018 17:50

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی اور اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائے گی۔ عیدالفطر کے موقع پر نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ آج سے میں نے اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ فریال تالپور نے نواب شاہ میں بہت کام کروایا ہے مگر اس کے باوجود یہاں مزید کئی ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے۔ اس لئے میں نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ الیکشن میں کامیاب ہو کر نواب شاہ ضلع کو ماڈل ضلع بنائوں گا۔ لاہور والوں کو دعوت دے کر نواب شاہ بلائوں اور انہیں دکھائوں گا کہ ماڈل ضلع کیسا ہوتا ہے۔