باکسر محمد وسیم نے 15 جولائی کو فلائی ویٹ کیٹگری میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے تیاریاں شروع کردیں

پیر 18 جون 2018 17:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے 15 جولائی کو فلائی ویٹ کیٹگری میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں باکسر محمد وسیم نے ہم وطنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے تحت ورلڈ ٹائٹل کا مقابلہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوگا، جہاں باکسر وسیم، جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کے مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن باکسر نے اپنے فائٹ کیرئیر کے 37 میں سے 35 مقابلوں میں فتح حاصل کر رکھی ہے ،ْ محمد وسیم بھی اب تک 8 انٹرنیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ۔محمدوسیم اس وقت ورلڈ ٹائٹل کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں، جس کیلئے وہ انتہائی تجربہ کار امریکی ٹرینر جیف مے ویدر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ باکسر محمدوسیم نے کہا کہ وہ ایک بار پھرسبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے انہوں نے قوم سے دعاؤں کی گزارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :