ڈیٹا اخبار میں چھپا، کسی سیاسی جماعت کو نہیں دیا ،ْ نادرا کی الیکشن کمیشن کے خط کی وضاحت

پیر 18 جون 2018 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے الیکشن کمیشن کے خط پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں چھپنے والے ڈیٹا سے کسی سیاسی جماعت کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔

(جاری ہے)

ووٹرز ڈیٹا لیکس کے معاملے پر نادرا نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے ڈیٹا کی تفصیل اخبار میں چھپنے پر وضاحت دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ووٹرز کا ڈیٹا کسی سیاسی جماعت کو نہیں دیا، انگریزی اخبار میں چھپنے والے ڈیٹا سے کسی سیاسی جماعت کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا۔ نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ نادرا ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ خط میں کہا گیا تھا کہ معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شئیر نہیں کر سکتا ،ْووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔