اندرون سندھ بدین، ماتلی، تلہار، ٹنڈوباگو ،گولارچی، کھوسکی، شادی لارج سمیت چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں 100سے زائد نماز عید کے اجتماعات

پیر 18 جون 2018 17:20

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) اندرون سندھ بدین، ماتلی، تلہار، ٹنڈوباگو ،گولارچی، کھوسکی، شادی لارج سمیت چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں 100سے زائد عیدگاہوں، مساجد وامام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔اس موقع پر ملک کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے علاوں بارشوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔

ضلع بھر امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجر کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔ عید کے روز نماز عید اور درگا لواری شریف گرپ اے کے سربرا کی بدین آمد کی اطلاع پر مخالف گروپ بی کی جانب سے رات دیر گئے احتجاجی دھرنا اور پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں جاری رہیں۔

(جاری ہے)

درگار لواری شریف کے دو گروپس میں گزشتہ 35 سال سے جاری خونی تنازع کے باعث حکومت کی جانب سے دونوں عید کے ایام کے موقع پر لواری شریف میں عید نماز کے اجتماعات پر بندش کے باعث آج ایک گروپ کی جانب سے بدین شہر کراچی روڈ پر واقع بنگہ پر عید نماز کے اجتماع اور مخالف گروپ کے رہنما کی بدین امد کی اطلاع پر لواری شریف گروپ بی کے سنکڑوں مرد اور خواتین نے چاند رات کی شب نظیر ٹالپور رازق ڈنو گاڈای جمیل خاصخیلی رسول بخش جوجیجو سونح گوپانگ حسینہ خاصخیلی کی قیادت میں بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی دہرنا دے کر رات بھر راستے بلاک رکھے عید نماز سے قبل احتجاجی شرکا نے ڈی سی اور ایس پی افس کی جانب مارچ کیا جسے پولیس کی بھاری نفری نے شا نواز چوک پر رستے بلاک کر کے روکنے کی کوششش کی مظاہرین نے مذحمت کرتے ہوئے رکاوٹ ختم کرنے کی کوشش پر پولیس سے جھڑپوں کا سلسلہ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا دوسری جانب لواری شریف کے گروپ اے کے رہنما پیرنوراللہ راجہ سائیں کے علاو ضلع کونسل کے رکن عبدالرحمان بلوچ سکندر خان جمالی سمیت سنکڑوں مریدوں نے کراچی روڈ پر وقع بنگلے پر نماز عید کے اجتماع میں شرکت کی اور نماز عید ادا کی درگا لواری شریف کے گروپ بی کے احتجاجی شرکا نے لواری شریف میں نماز عید کی ادائیگی کا اعلان کرتے ہوئے دھرنا ختم کر کے منتشر ہوگئے اس موقع پر امن امان برقرار رکھنے کے لیئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔