سانگھڑ ، عیدالفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل میںقیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی

پیر 18 جون 2018 17:20

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سانگھڑ میں عیدالفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے 241قیدیوں میں آئی جی، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ عبدلرزاق جتوئی کے مطابق پابند سلاسل قیدیوں کو خوشیوں میں یاد رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ڈسٹرک جیل سانگھڑ میں سپریٹنڈنٹ جیل عبدالرزاق جتوئی نے تقریبا241 قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

عیدالفطر کے دن قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے میڈیا کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگھن اور ڈی آئی جی مظفر عالم صدیقی کے احکامات پر مٹھائی تقسیم کی گئی ہے۔ چھٹی کے دن قیدیوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو پاکر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

جیل سپرنٹنڈنٹ قیدیوں میں گھل مل گئے ان کے ہمراہ جیل کا دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔

اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالرزاق جتوئی نے کہا کہ قیدی اپنی مرضی کی آزاد زندگی گزارنے کے حق سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں مگر ہمارا فرض ہے کہ مجبور اور بے بس قیدیوں کو قدرتی خوشیوں میں شامل کر کے انھیں تنہائی کے دکھ سے دور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے قیدیوں کی زہنی اور اخلاقی تربیت بھی پروش پاتی ہے جس کی وجہ سے احساس محرومی کا خاتمہ اور سنہری اور اصولوں کی زندگی کی گزارنے کی کرن پیدا ہو تی ہے۔

متعلقہ عنوان :