آل پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سیدخالدشاہ روڈ ایکسیڈنٹ میں چل بسے

پیر 18 جون 2018 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) آل پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سیدخالدشاہ روڈ ایکسیڈنٹ میں چل بسے،بھکر کے قریب حادثے میں ڈرائیوربھی جاں بحق جبکہ کارمیں سوار فیملی کے دیگر افراد کوشدید زخمی حالت میں CMHبھکر پہنچایا گیا جہاںسے آغاخان ہسپتال پہنچادیاگیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔

سید خالد شاہ اپنے دوبیٹوںسید طارق شاہ، سید طاہرشاہ، بیوی اور بیٹی کے ہمراہ عیدمنانے کے لئے اسلام آباد جارہے تھے کہ بھکر سے سوکلومیٹردورجڑانوالہ کے قریب المناک حادثہ پیش آگیا،المناک حادثے میں فیملی کے تمام افرادسمیت سید خالد شاہ کی تین ماہ کی کمسن نواسی بھی شدیدزخمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمامحمدشکیل قاسمی،پرائیویٹ اسکولزرہنمامحمدعمران خان، ڈاکٹرارشدعلی خان،جمیل اظہرملک، سینئر صحافی ڈاکٹرایوب عباسی،محمدامین، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید حامد حسین، محمدنعمان نظامی، شبیر احمد،ماہرین تعلیم ملک عبدالناصرخلجی،سید شاداب حسین واحدی،امین الحق،شیخ عرفان احمدسمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے سید خالد شاہ کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔