پی ٹی آئی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمد حسین قریشی کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد

پی ٹی آئی کراچی سمیت پوری سندھ سے کامیابی حاصل کرے گی، کرپٹ حکمرانوں کو عوام رد کر چکی ہے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، سندھ سے کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے

پیر 18 جون 2018 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اندرون سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی ایئرپور ٹ پہنچے جہاں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ، سابقہ ایم این اے لال چند مالہی، رمیش کمار ، جئہ پرکاش اکرانی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہاپورے ملک کی طرح سندھ سے بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور تمام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں اور جو رہ گئے ہیں کو جلد ٹکٹ دیئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت سندھ کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے عوام بھی پی ٹی آئی کے ساتھ اب نئے پاکستان کو بننے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا سندھ میں جس طرح عوام کے حقوق مارے گئے ہیں اس کا مثال ملنا مشکل ہے تھرپارکر کی عوام کو سندھ حکومت نے کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے وہاں بوکھ افلاس کے ڈیرے ہیں اور بیماریوں کی وجہ سے معصوم بچے جاں بحق ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی عوام کا ان کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے آچکی ہے اب وقت دور نہیں جب نیا پاکستان بنے گا اور سندھ بھی ترقی کرے گا۔