ْملکی انتخابات میں اچھی شہرت کے حامل افراد کو منتخب کیا جائے،نگراں وزیر اطلاعات جمیل یوسف
سیاستدانوں نے پاکستان کا کباڑا کردیا ہے،سراج قاسم تیلی، اجتماعی طور پرٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کی جائے،عارف حبیب ایس ایم منیر کی عید ملن تقریب میں معین الدین حیدر،سردار یاسین ملک،زبیرطفیل،گلزار فیروز سمیت تاجررہنمائوں کی شرکت
پیر 18 جون 2018 17:20
(جاری ہے)
اس موقع پر بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی،عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب،سردار یاسین ملک، ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرزبیرطفیل،یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،خالدتواب،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر مظہراے ناصر، نائب صدور طارق حلیم،زاہد سعید،وحید احمد،سعیدہ بانو،سینیٹر عبدالحسیب خان، مناظر اے ناصر،عمران فاروقی،سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر،وسیم وہرہ،فاروق افضل،فرحان حنیف،ایس ایم طارق،ایس ایم جاوید، انجم نثار، ایس ایم پرویز، طاہرخالق،اے کیو خلیل،نوراحمد خان، ممتازشیخ،محمدسلیم میمن،احمدچنائے،جاوید میر،کموڈوراکبرنقوی،شکیل ڈھینگڑا،دانش خان،ندیم خان،جاوید غوری،جوہرعلی قندھاری،مسزرضوانہ شاہد، اشرف میا، فرحان الرحمان، زکریا صدیقی، ناصر الدین شیخ،انورقریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔
نگراں وزیر اطلاعات جمیل یوسف نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس دماغ نہیں ہے ورنہ پاکستان کا براحال نہ ہوتا، جب میں نے نگراں وزیر کی حیثیت سے اپنا دفتر سنبھالا تو دیکھا کہ جانے والے وہاں سے کمپیوٹر،،ایئرکنڈیشنر اور میز کاتمام سامان اٹھا کر لے گئے تھے بلکہ مجھے ایک سوئیپر بھی اپنے نجی دفتر سے بلانا پڑا،ہماری ملکی معیشت مشکلات سے دوچار ہے لیکن اگر ایف پی سی سی آئی اورچیمبرز آف کامرس صحیح ہوجائیں تو ہمارا ملک خراب ہوہی نہیں سکتا۔سراج قاسم تیلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر وزیر اور مشیر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے منہ پر سچ بولا،اسحاق ڈار نے صرف اس لئے چیمبر آنے سے انکار کردیا کیونکہ ہم انکی خوشامد کرنے کے بجائے ان سے مطالبات کرتے تھے،سیاستدانوں نے پاکستان کا کباڑا کردیا ہے لیکن اگر بزنس کمیونٹی سچ بولے تو حکومت کی مجال نہیں کہ پالیسیاں غلط بنا سکے،ہمارے کسی سے بھی ذاتی اختلافات نہیں بلکہ ہم صرف ایشوز کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کو دوسال پہلے لانا چاہیئے تھا،یہ ایک بہتر اسکیم ہیسراج قاسم تیلی نے دعا کی کہ ایس ایم منیرکینیڈا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوکر پاکستان واپس آئیں۔عارف حبیب نے اپنے خطاب میںکہا کہ اس وقت جاری مالیاتیخسارہ سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اسی مسئلے کے حل کیلئے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی،ہمیں اجتماعی طور پر اس اسکیم کی حمایت کرنی چاہیئے بلکہ اس کی تشہیر کیلئے پروگرامز کئے جائیں،یہ ایمنٹی ہماری بزنس کمیونٹی اور ملکی معیشت کیلئے لائف سیونگ میڈیسن ہے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ دعا ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہوں اور اچھے لوگ منتخب ہوکر ایوانوں میں پہنچیں،اس الیکشن میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ کئی افراد حصہ لے رہے ہیں جنہیں ہماری مکمل حمایت ہے،یہ امیدوار چاہے کسی بھی جماعت سے ہوں لیکن ہماری جمات صرف بزنس کمیونٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک،یو بی جی کینیڈا چیپٹر کے چیئرمین نوید بخاری اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی درستگی کیلئے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر فیڈریشن ، چیمبر زکی قیادت سے ملیں اور مشاور ت کریں ، ایکسپورٹرز کے ریفنڈز کی رقم دوبارہ پونے چار ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے سراج قاسم تیلی کی تجویز پر جعلی ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کے خاتمے کی مہم چلائی اور کئی ایسوسی ایشنز ختم کیں مگرڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آگنائزیشن (ڈی جی ٹی او)غلط ٹریک پر چل رہے ہیں اور ایسی ایسوسی ایشنز کو ختم کرنے کے درپے ہیں جو بالکل صحیح ہیں۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور یو بی جی آئندہ سال کیلئے بلوچستان سے صدرکے عہدے پر بہترین امیدوار نامزد کرے گا۔انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ وہ انکی صحت یابی کیلئے دعا کریں اورمیں کینیڈا میں علاج کے دوران کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے بھی ڈاکٹروں کے بورڈ سے مشاورت کرونگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیرطفیل،گلزار فیروز،خالدتواب اور اختیار بیگ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی متحد رہ کر مسائل کے حل کیلئے آواز بلندکرے، پاکستان کی معیشت کو سخت چیلنجز ہیں،بڑھتی ہوئی درآمدات اور گرتی ہوئی برآمدات تجارتی خسارے میں اضافے کا سبب ہیں اور اگر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کمایا گیا سرمایہ پاکستان نہ آتا تو ملک شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوتا،ہماری خوہش ہے کہ ہمارے ملک کی اکنامی درست ہوتاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.