Live Updates

این اے 125سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور،کارکنوں کا جشن ، مٹھائی تقسیم کی

پیر 18 جون 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ریٹرننگ آفیسر نے این اے 125سے امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے منظور کر لئے ، کارکنوںنے فیصلے کی خوشی میں جشن منایا اور مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے (ن) لیگ کی امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کئے تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد سنا یا گیا جس کے تحت پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی ۔ فیصلہ حق میں آنے کی خوشی میں لیگی کارکنوںنے اپنی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور اس موقع پرایکدوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی گئی۔یاد رہے کہ مریم نواز کے این اے 127اور پی پی 173سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات