Live Updates

آفرین ہے نوجوان ! تمہاری والدہ تم پر فخر کرتی ہونگی ،ْریحام خان کا بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین

پیر 18 جون 2018 17:10

آفرین ہے نوجوان ! تمہاری والدہ تم پر فخر کرتی ہونگی ،ْریحام خان کا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے قائد اعظم کاپیغام شیئر کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ اوراب اپنی متنازعہ کتاب سے جوابھی شائع نہیں ہوئی سے شہرت پانے والی ریحام خان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کوقائد اعظم کا بیان شیئر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

بلاول کے بیان پر تبصر ہ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ آفرین ہے نوجوان ! تمہاری والدہ تم پر فخر کرتی ہونگی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے قائد اعظم کا پیغام جس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے کہا تھا کہ ’’کوئی قوم عظیم نہیں ہو سکتی جب تک خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں‘‘ کا حوالہ دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات