عید پر بھی کشمیری بھارتی مظالم سے محفوظ نہیں ،ْمیر واعظ کا عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اس کا فوجی حل ممکن نہیں، کشمیر سے کالے قوانین کا خاتمہ ہونا چاہیے ،ْ اجتماع سے خطاب

پیر 18 جون 2018 17:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ عید کے دن بھی کشمیری بھارتی مظالم سے محفوظ نہیں، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں عید کے دن مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کشمیری نوجوان کی شہادت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا نماز عید کے خطبے میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا بے رحمانہ قتل عام جاری ہے، بھارتی فورسز نے عید کے دن بھی کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اس کا فوجی حل ممکن نہیں، کشمیر سے کالے قوانین کا خاتمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ واجپائی کی پالیسی اپنا کر بھارتی حکومت کشمیر کے تینوں فریقین سے مذاکرات کرے۔واضح رہے کہ قابض انتظامیہ نے 8سال بعد میر واعظ عمر فاروق کو نماز عید کا خطبہ دینے اور نماز عید سری نگر عیدگاہ میں ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔