بھارت،آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئی

چتا پر لیٹتے ہی خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی، بھگوان کا چمتکار ہے کہ بیوی کو دوسری زندگی مل گئی، خاتون کا شوہر

پیر 18 جون 2018 16:50

بھارت،آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئی
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بھارتی شہر کو لکتہ میں آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئی، چتا پر لیٹتے کے ساتھ ہی خاتون حرکت میں آ گئی اور اٹھ کر بیٹھ گئی، بھگوان کا چمتکار ہے کہ بیوی کو دوسری زندگی مل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کے شمالی 24پرگنہ ضلع کی رہنے والی شوانی وشواس کو مہانگر کے مشہور اسپتال میں گزشتہ دنوں بھرتی کرایا گیا تھاجہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔

(جاری ہے)

اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے اہل خانہ نے اسپتال سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا جس میں واضح طور پر تحریر ہے کہ صبح 7.15بجے شوانی کی موت ہوگئی۔روتے بلکتے رشتے دار اور اہل خانہ میت گھر لائے۔ اہل محلہ اور رشتے دار آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے گھاٹ پر لے گئے۔ جیسے ہی عورت کی میت کو چتا پر لٹایا تو ایک شخص نے محسوس کیا کہ اس کا جسم گرم ہے ۔کچھ سیکنڈ بعد ہی جسم میں حرکت پیدا ہوئی اور وہ اٹھ کر بیٹھ گئی۔ موقع پر موجود رشتے داروں اور گھر والوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ شوہر سکمل وشواس نے بتایا کہ یہ ان کیلئے چمتکار ہے کہ ان بیوی کو دوسری زندگی مل گئی۔

متعلقہ عنوان :