سپیکر قانون ساز اسمبلی غلام قادرکا ممتاز کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 18 جون 2018 16:20

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام قادرنے کہا ہے کہ ممتاز کشمیری صحافی جناب شجاعت بخاری کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہی. سرینگر میں گہر کے قریب انڈین شرپسندوں نے ممتاز کشمیری صحافی جناب شجاعت بخاری فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے (شہید) شجاعت بخاری کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شجاعت بخاری کو شہید کر کے کشمیر یوں کی ایک موثر آواز کو خاموش کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جن لوگوںنے بھی اس وطن عزیز کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہوں نے شجاعت بخاری کی صحافتی اور تحریک آزادی کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شجاعت بخاری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی سربلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔