Live Updates

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نائب صدر وسابق امیداراسمبلی چوہدری اسحاق طاہر نے عید کے دودن اپنے حلقہ انتحاب میں گزارے

ہٹیاں بالا سٹی اور مختلف یو نین کو نسل کا دورہ کیا ‘پا رٹی کارکنان سے ملاقاتیں

پیر 18 جون 2018 16:20

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر وسابق امیداراسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے عید کے دودن اپنے حلقہ انتحاب میں گزرارے ہٹیاں بالا سٹی اور مختلف یو نین کو نسل کا دورہ کیا پا رٹی کارکنان سے ملاقاتیں کی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے پارٹی کارکنان کے وفود سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ عید الفطر اسلام کی اعلیٰ اور روشن اقدار کا نقیب،اخوت ومحبت کا امین اور امت مسلمہ کے دینی ومذہبی تشخص کا مظہر ہے،یہ دن اپنے اندر ہمدردی،ایثار اور درد دل سموئے ہوئے ہے جو حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا دن بھی ہے۔

اس مبارک موقع پر مجھے اپنے وہ بہن بھائی شدت سے یا د آرہے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں اپنے بنیادی حق، حق خودارادیت کو حاصل کرنے کیلئے اپنی جانی و مالی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی جد و جہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ بالآخر حق و انصاف کا بول بالا ہو گا۔بھارتی حکمرانوں کو بھی حقائق تسلیم کرنا پڑیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادں پر عمل کرنا پڑے گا۔

.تحریک انصاف میں نئے شامل کارکنان کو عزت احترام جائز مقام دینے کے ساتھ انکے حقوق کا بھر پور خیال رکھیں گے جس اعتماد کے ساتھ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے تحریک انصاف ایک نظریاتی تحریک اور نظریہ کا نام ہے تحریک انصاف کے کارکنان ووٹر سپورٹر کے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چودھری جیسی کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہی.وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بر سر اقتدار اور عمران خان وزیراعظم ہونگی.عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات