سری نگر‘ عید کے روز بھی بھارتی بربریت نہ تھم سکی ‘ قابض افوا ج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر ڈالا‘ درجنوں زخمی

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ‘قابض فوج اسلام آباد ٹاؤن میں پیلٹ گن کا استعمال کیا ‘آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی

پیر 18 جون 2018 16:20

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) عید کے روز بھی بھارتی بربریت نہ تھم سکی ‘ قابض افوا ج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر ڈالا‘ درجنوں زخمی ‘بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ‘قابض فوج اسلام آباد ٹاؤن میں پیلٹ گن کا استعمال کیا ‘آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ا عیدالفطر کے روز بھی بھارتی فوج نے وادی میں بربریت کا مظاہرہ کیا جس سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز سری نگر میں نہتے مظاہرین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں , اس کے علاوہ قابض فوج اسلام آباد ٹاؤن میں پیلٹ گن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سیدرجنوں افراد زخمی ہوگئے۔