عیدکے موقع پر مرد و خواتین کے اکٹھے نماز پڑھنے کی تصاویر وائرل
سوشل میڈیا صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لے لیا
سمیرا فقیرحسین پیر 18 جون 2018 15:50
(جاری ہے)
کراچی پریس کلب کے باہر مرد و خواتین کی ایک ساتھ نماز عید کی ادائیگی قابل مذمت ہے ، ایسے لوگوں کو چاہئیے کہ لبرل ہونے کے نام پر دین و مذہب کا مذاق نہ اُڑائیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں خواتین کی شرکت نے بھی ایک نئی بحث کو جنم دیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر ان کے فارم ہاؤس میں سپُرد خاک کیا گیا۔ سینئیر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں خواتین بھی نماز جنازہ پڑھتی نظر آئیں، خواتین نے عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں حصہ لیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کے نماز جنازہ میں شریک ہونے پر ایک نئی بحث چھیڑی اور نماز جنازہ میں خواتین کی شرکت پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔بعد ازاں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ پڑھانے والے فاروق حیدر مودودی، عاصمہ جہانگیر کی بہنوں اور دیگر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ گلبرگ پولیس اسٹیشن میں سیکشن 295 اے کے تحت درج کروایا گیا۔ مقدمہ ایک ایڈووکیٹ نے درج کروایا جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں مرد اور خواتین شامل تھیں ، مردوں اور خواتین نے ایک ساتھ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا کی جو اسلامی اقدار کی توہین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.