سبیکا شیخ کے نام سے سڑک،اسکول یا لائبریری منسوب کرنے کی درخواست

میئر کراچی وسیم اختر کی سبیکا شیخ اور مقتول انتظار کے اہلخانہ سے عید کے روز انکے گھروں پر جاکر ملاقات ،ْ دکھ اور ہمدردی کا اظہار

پیر 18 جون 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) امریکا میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والدین نے مئیر کراچی سے سبیکا کے نام سے سڑک،ا سکول یا لائبریری منسوب کرنے کی درخواست کر دی۔میئر کراچی وسیم اختر نے سبیکا شیخ اور مقتول انتظار کے اہلخانہ سے عید کے روز انکے گھروں پر جاکر ملاقات کی اور دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔مئیر کراچی نے عید کا پہلا روز دکھی خاندانوں کا غم بانٹ کا گزارا۔

(جاری ہے)

وسیم اختر امریکا میں جاں حق پاکستانی ہونہار طالبہ سبیکا شیخ کے گھر پہنچے اور ان کے والد سے دکھ کی گھڑی میں ہمدری کا اظہار کیا۔ سبیکا کے والد نے مئیر کراچی سے سبیکا کے نام سے سڑک، اسکول یا لائبریری منسوب کرنے کی درخواست کی۔بعد ازاں وسیم اختر ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے والدین کا غم بانٹنے بھی ان کے گھر گئے اور انصاف میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا۔ میئر کراچی نے دونوں خاندانوں کو صبر کی تلقین کی اور کہا کہ شہر کے حالات میں پہلے کی نسبت بہتری آئی ہے، تاہم ابھی بہت کرنا باقی ہے۔