کراچی کاکچرا اٹھانے والا کوئی نہیں، شاہ محمود قریشی

حکومت دوبارہ چوروں کے حوالے کی گئی تو حالات بدتر ہوں گے ،ْ اجتماع سے خطاب

پیر 18 جون 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں10 سال سے پی پی کی حکومت ہے،کراچی کاکچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔

(جاری ہے)

عمرکوٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کو بیدارکرنے میدان میں نکلا ہوں،حکومت دوبارہ چوروں کے حوالے کی گئی تو حالات بدتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب سے صفایا ہوگیا ہے،امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں، امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنیکو ترجیح دے رہے ہیں۔