مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم

پیر 18 جون 2018 15:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمشنر زید رعد الحسین کے کردار کی بھی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

اشر ف صحرائی نے کہاکہ عالمی ادارے کی کشمیر بارے تفصیلی رپورٹ سے مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے اور واضح ہوتا ہے کہ کیسے کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق کی آزادی اور انصاف سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ ادھرحریت رہنماء مختار احمد وازہ نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے ۔ مختار احمد وازہ شہید کشمیری نوجوان شیراز احمد کے اہلخانہ سے ہمدردی کے اظہار کے لئے ضلع اسلام آباد کے علاقے براک پورہ گئے ۔اس موقع پر انکے ہمراہ نثار احمد راتھر ، فیاض احمد اور شبیرNanwaiبھی موجودتھے۔