گاندربل میں ایک پراسرار دھماکے میں بار ہ افراد زخمی ہو گئے

پیر 18 جون 2018 15:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع گاندربل کے علاقے مانسبل کے تفریحی مقام پر ایک دھماکے میں بارہ سے زائد شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ دھماکہ تفریحی مقام پر واقع ایک پارک میں ہوا ۔

(جاری ہے)

سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ایک پراسرار دھماکہ تھا جس میں کسی قسم کا کوئی دھماکہ خیز مواد استعمال نہیں کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ دھماکے میں بارہ کے قریب افراد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ادھر ضلع کولگام کے علاقے کیلام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :