ٹرک اونرز ایسوسی ایشن درگئی کا اجلاس‘ حادثات کی صورت میں ڈرائیورز اور ٹرک مالکان کی مالی امداد کیلئے فنڈ قائم

پیر 18 جون 2018 15:20

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ٹرک اونرز ایسوسی ایشن درگئی کا اجلاس۔ حادثات کی صورت میں ڈرائیورز اور ٹرک مالکان کی مالی امداد کیلئے فنڈ قائم ۔ ابتدائی طور پر 3لاکھ 50ہزار روپے کے امدادی رقم سے فنڈ کا آغاز کردیا گیا ۔ ٹرک ایسوسی ایشن درگئی سے وابستہ کئی ہزار خاندانوں کے روزگار وابستہ ہے ۔ حکومت ٹیکس جمع کرتی ہے لیکن اڈہ میں سہولیات نہیں۔

حکومتی ادارے سامان کی رسد کیلئے استعمال ہونے والے ٹرک اور ان کے ڈارئیورز کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں ۔ ایسوسی ایشن ٹرک اونرز اور ڈرائیورز و لیبرز کے حقوق کے تھفظ کیلئے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔ مسائل کے حل کیلئے 10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق : ٹرک اونرز ایسوسی ایشن درگئی کے ایک پر ہجوم اجلاس میںڈرائیورز اور ٹرک اونرز کو درپیش مسائل کیے حل کیلئے 10رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حادثات کی صورت میں ڈرائیورز اور ٹرک مالکان کی مالی امداد کیلئے فنڈ قائم کردیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 3لاکھ 50ہزار روپے کے امدادی رقم سے فنڈ جمع کرکے ہر ٹرک کے حساب سے ماہانہ امدادی فنڈ جمع کرانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ترک اونرز ایسوسی ایشن درگئی کے صدر حاجی ہدایت اللہ عرف مل کاکا، نائب صدر حاجی محمد طیب ، حابی بشیر احمد ، محمد آیاز عثمانی خیل ، ثانی گل کاکا، پیر محمد عمر کاکا اور دیگر نے خطاب کیا اور ٹرک ڈرائیورز کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اجلاس کے دوران مقررین نے کہا کہ ٹرک ایسوسی ایشن درگئی سے وابستہ کئی ہزار خاندانوں کی روزگار وابستہ ہے ۔

حکومت ٹیکس جمع کرواتی ہے لیکن اڈہ میں سہولیات فراہم نہیں کرتی اس سلئے ضرورت اس امر کی ہے ٹی ایم اے درگئی ٹرک اڈہ میں سہولیات کی فراہمی پر توجہ دیں ۔اڈہ میں گرائونڈ پختگی ، واش رومز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے ۔مقررین نے کہا کہ حکومتی ادارے سامان کی رسد کیلئے استعمال ہونے والے ٹرک اور ان کے ڈارئیورز کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں اور انہیں بے جا تنگ نہ کریں تاہم مقررین نے ٹرک ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ ، پرمٹ سمیت تمام تر ٹ؁ریفک قوانین کا مکمل خیال کرنے کی ہدایت بھی کردی اور یقین دلایا کہ ایسوسی ایشن ٹرک اونرز اور ڈرائیورز و لیبرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔

اجلاس میں ٹرک اڈہ سے ٹرکوں کے نمبر میں بقاعدہ لانے ، ایک مقام سے دوسری مقام تک سامان پہنچانے میںڈرائیورز کو درپیش مسائل بروقت حل کرانے ، حادثات کی صورت میں امدادی پیکیج ، ھادثہ کے شکار ٹرک کی مرمت سمیت تمام تر ضروری اقدامات کرانے کیلئے پالیسی وضح کرنے کیلئے 10رکنی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔