عید االفطر کے دوران مالاکنڈ میں کھلونا نما بندوقوںکی کھلے عام اور بلا کسی جھجھک فروخت جاری رہی

پیر 18 جون 2018 15:20

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید االفطر کے دوران مالاکنڈ میں کھلونا نما بندوقوںکی کھلے عام اور بلا کسی جھجھک فروخت جاری رہی۔ نونہالوں میں تشدد کی جانب راغب کرنے والے کھلونا نما اسلحہ پر پابندی کے اعلانان پرمجرمانہ چشم پوشی ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ بھر کے بچوں میں قلم کی بجائے بندوق سے پیار اور تشدد آمیز رویوں میں پختگی دیکھنے میں آئی -تفصیلات کے مطابق : عید االفطر کے دوران مالاکنڈ میں کھلونا نما بندوقوںکی کھلے عام اور بلا کسی جھجھک فروخت جاری رہا اور ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ مالاکنڈ انتظامیہ نے کسی بھی سطح پر ان کھلونا نما اسلحہ کی فروخت یا اس کو دکانوں میں کھلے عام اور بلا جھجھک رکھنے کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہ لیا اس طرح نونہالوں میں تشدد کی جانب راغب کرنے والے کھلونا نما اسلحہ پر پابندی کے اعلانات باڑ میں گئے اور بظاہر کھلونا دکھائی دینے والے ان بندوقوں کے فروخت سے مالاکنڈ بھر کے بچوں میں قلم کی بجائے بندوق سے پیار اور تشدد آمیز رویوں میں پختگی سے گھنائونا نقصان پہنچا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم اب تک حکومتی سطح پر مالاکنڈ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس جانب دانستہ یا غیہر دانستہ مگر مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے جس سے با شعرو شہریوں اور خصوصی طور پر والدین میں بے چینی پائی جارہی ہے یاد رہے کہ مالاکنڈ سمیت پورے صوبے میں کھلونا نما بندوقوں اور پستولوں پر مکمل پابندی عائد کرنا کا حکومتی سطح پر اعلان ہوا لیکن عید الفطر کے دوران مالاکنڈ میں ان کھلونا نما بندوقوں کی کھلے عام فروخت پر کسی قسم کی عملی پابندی دیکھنے میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :