حویلی لکھا‘ ہائی وولٹیج تاروں کواونچانا کرنے پہ نواحی گاو،ْں کے سینکڑوں ڈندا بردار مظاہرین نے واپڈا آفس کے سامنے دھرنا دے دیا

پیر 18 جون 2018 15:20

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ہائی وولٹیج تاروں کواونچانا کرنے پہ نواحی گاو،ْں کے سینکڑوں ڈندا بردار مظاہرین نے واپڈا آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ،اطراف کی تمام سڑکیں بلاک کرکے ٹائر نظر آتش کردیئے ،پولیس اور متعلقہ حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پُرامن طور پہ منتشر ۔

(جاری ہے)

سابق آئی جی پنجاب پولیس کے آبائی گاو،ْں قلعہ دیوا سنگھ کے رہائشی سینکڑوں ڈنڈا بردار مظاہرین نے واپڈ آفس کے باہر ہائی وولٹیج تاروں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے عمر رسیدہ شخص کی لاش کے ہمراہ دھرنا دے دیا واپڈا دفتر کے اطراف کی تمام سڑکوں کو ٹائر جلا کر اور دیگر روکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا اور واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی مطاہرین نے ،،جہان پاکستان،، کو بتایا کہ انہوں نے واپڈا حکام کو بارہا منتیں کی ہیں کہ اُن کے گاو،ْں سے گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کو اونچا کیا جائے تاہم کسی کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگی جس کے باعث آئے روز بجلی کی تاروں سے انسانی اموات کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین نے گزشتہ روز انہیں تاروں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے شخص(پنو) کی میت بھی مظاہرے کے دوران ساتھ لارکھی تھی تاہم پُرامن مظاہرین کی قیادت کرنے والے اعجاز سکھیرا نے متعلقہ واپڈا احکام اور پولیس سے مذاکرات کیئے اور واپڈا حکام کی جانب سے تاروں کو اونچاکرنے اورپولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُرامن طور پہ منتشر ہوگئے۔