حویلی لکھا‘عید کے تینوں روز سلیمانکی زوفارسٹ پارک میں تفریہی کے لئے آنے والوں کا بے تحاشہ رش لگارہا

پیر 18 جون 2018 15:20

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید کے تینوں روز سلیمانکی زوفارسٹ پارک میں تفریہی کے لئے آنے والوں کا بے تحاشہ رش لگارہا،پارک میں قائم عارضی دوکانداروں کی چاندی تفریہی کے لئے آنے والوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے۔

(جاری ہے)

عید کے تینوں روز علاقہ کے واحد تفریہی پارک سلیمانکی زوفارسٹ پارک میں اپنی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ آنے والے لوگوں کا بے تحاشہ رش دیکھنے میں آیا تاہم دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف اور پارک انتظامیہ کی جانب سے پارک آنے والے لوگوں کے لئے کسی قسم کے کوئی انتظامات نا کیئے گئے تھے جس کے باعث لوگ پارک میں موجود عارضی دوکانوں اور مصنوعی برف نما آئس کریم بیچنے والوں کے ہاتھوں منہ مانگی قیمتوں پے اشیاء خریدتے نظر آئے جبکہ رہی سہی کثرسلیمانکی پارک کے ارد گرد قائم تازہ مچھلی کے نام پے بدبودار اور غیر معیاری مصالحہ جات سے تیار مچھلی بھی ہاتھوں ہاتھ سرعام مہنگے داموں فروخت ہوتی رہی، سلیما نکی پارک آنے والے افراد پولیس کے قومی رضاکاروں کے ہاتھوں لٹنے اور ذلیل وخوار ہوتے بھی دیکھائی دیئے گئے ،جبکہ پارک میں موجود متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے پارک کی صفائی ستھرائی کے لئے نامکمل اور ناقص انتظامات سامنے آئے اور پارک انتظامیہ تفریہی کے لئے آنے والے لوگوں خصوصاً کمسن بچوں سے بلاوجہ الجھنے اور اپنی چودراہٹ جگانے میں بھی مصروف رہی،اِس سے قبل عید کے دوسرے اور تیسرے روز ہونے والی موسلادھار بارش نے بھی عید کی خوشیوں میں اضافہ کردیا تا۔

متعلقہ عنوان :