میری اولین کوشش کے ہے کہ پسنی اور گوادر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کروں اس سلسلے میں جلد مربوط اقدامات کئے جائیں گے،نگراں وزیر میر نوید کلمتی

پیر 18 جون 2018 15:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نگراں وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بی سی ڈی اے میرنویدکلمتی نے کہا ہے میری اولین کوشش کے ہے کہ پسنی اور گوادر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کروں اس سلسلے میں جلد مربوط اقدامات کئے جائیں گے ،ضلع گوادر اور پسنی میں بجلی کی کمی کو پورا کر نے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے یہ بات دورہ پسنی کے موقع پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ بطور نگراں وزیر میری اولین کوشش یہ ہے کہ میں پسنی اور گوادر میں پانی کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروں،اپسنی میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف علاقوں کے لیے ٹرانسفارمر فراہم کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی سے سینکڑوں لوگوں کا معاش وابستہ ہے اس پر نگراں وزیراعلی سے بات چیت کی جائے گی اس موقع پرسیدمنظورشاہ،سیدنورالاامین،سیدبھائیان،سیدامام بخش ،اور سابق یوسی ناظم عزیزپیربخش بھی موجود تھے