انشاء اللہ مسلم لیگ ن 2018کاالیکشن بھی جیتے گی اورمرکز اورچاروںصوبوں میںحکومت بنائیگی‘محمود الحسن راجہ

مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن میںجوبھی وعدے عوام سے کئے تھے ان وعدوںکوپوراکیاجارہاہے

پیر 18 جون 2018 14:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما،سابق سیکرٹری ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ نے کہاہے کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن 2018کاالیکشن بھی جیتے گی اورمرکز اورچاروںصوبوں میںحکومت بنائیگی ہم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںبھرپورالیکشن کمپین چلائیںگے اوراپنی جدوجہدجاری رکھیںگے،راجہ صغیرغیرمعمولی صلاحیتوںکے حامل انسان ہیںانہوںنے برطانیہ کے اندر ن لیگ کے لیے بہت کام کیاہے اوربلدیاتی الیکشن کے دوران ان کی انتھک کوششوںکی وجہ سے لیبرپارٹی نے گریٹرمانچسٹر اورراچھڈیل میںکامیابی حاصل کی راجہ صغیراحمدکی صلاحیتیںاس بات کی غمازی کرتی ہیںکہ وہ شیڈوکونسلرسے کونسلربنیںگے اورممبرپارلیمنٹ بھی بنیںگی- ان خیالات کااظہارانہوںنے راجہ صغیراحمد سابق سیکرٹری اطلاعات جموںوکشمیرپیپلزنیشنل پارٹی کی طرف سے دی گئی افطارپارٹی وعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرراجہ صغیراحمدنے اپنے درجنوںساتھیوںسمیت جموںوکشمیرپیپلزنیشنل پارٹی کوچھوڑکروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میںشمولیت اختیارکی۔تقریب سے سابق چیئرمین زکواة راجہ محمدریاست، راجہ شفیق پلاہلوی،پروفیسرمحمدمنیرودیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن میںجوبھی وعدے عوام سے کئے تھے ان وعدوںکوپوراکیاجارہاہے راجہ صغیراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میںنے ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ کے گزشتہ دورہ برطانیہ کے دوران ان سے قریبی روابط رکھے مجھے یقین ہے کہ وہ حلقہ نمبرچارچڑہوئی کی قسمت بدل دیںگے ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ سے ملاقات کے بعدمیںپاکستان مسلم لیگ ن میںشامل ہواہوںمجھے امیدہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان حلقہ نمبرچارچڑہوئی کے اندرپائی جانے والی مایوسیوںکودورکرتے ہوئے عوام کی ضروریات کاخیال رکھیںگے اورعوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرینگے۔