Live Updates

ریس 3 ریلیز کے پہلے ہی روز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی

پیر 18 جون 2018 14:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ریس 3 فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکائونٹس پر لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سپر ڈپر فلم ریس تھری نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اپنی ہیوی کاسٹ یعنی سدا بہار سپر اسٹار انیل کپور، ایکشن اسٹار بوبی دیول اور خوبصورت ہیروئن جیکولین فرنانڈز کی وجہ سے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی یہی وجہ ہے کہ ریلیز ہونے کے پہلے ہی روز یہ فلم 29.17 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

پہلے ہی روز کامیابی جھنڈے گاڑنے والی فلم کے ساتھ اس وقت ہاتھ ہو گیا جب بجرنگی بھائی جان کے دیوانوں نے اپنے دبنگ ہیرو کی فلم ریس 3 کو سینما میں براہ راست ریکارڈ کرکے فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکائونٹس پر وائرل کردیا تاکہ جنہیں ٹکٹس نہ مل سکے وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔

(جاری ہے)

البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ حرکت فلم کے بڑھتے ہوئے بزنس کو کم کرنے کی سازش ہو تاہم وجہ کوئی بھی ہو اس طرح پوری فلم کو وائرل کرنا غیر قانونی عمل ہے۔

دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی، ہدایت کار ریموڈی سوزا یا سلمان خان کی جانب سے تاحال فلم کے وائرل ہونے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے جس سے گمان ہوتا ہے کہ محض دو دن میں 67 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ریس تھری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بزنس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات