امریکہ ،ْ فائرنگ کے واقعے میں ایک ہلاک، 20 زخمی ،ْچار کی حالت تشویشناک

پیر 18 جون 2018 14:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ٹرینٹن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیوجرسی کے آرٹ فیسٹیول کے دوران پیش آیا ،ْزخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے ہونے والے 2مشتبہ افراد کی شناخت کی ہے جبکہ ایک کو حراست میں بھی لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :