بھارت، مون سون بارشیں تباہی کا پیش خیمہ،19افراد ہلاک

42ہزار افراد متاثر، 3 ہزار ایکٹر سے زائد کے رقبے پر واقع 716 دیہات زیر آب

پیر 18 جون 2018 14:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بھارتی ریاست آسام میںمون سون بارشیں تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوئیں، آسام میں 19افراد سیلابی ریلے کے تھپیروں کو نہ سہہ سکے اور ہلاک ہو گئے جب کہ 42ہزار سے زائد افراد متا ثر ہوئے، تین ہزار ایکٹر سے زائد کے رقبے پر واقع 716 دیہات زیر آب آگئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں آسام انتظامیہ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مون سون بارشوں نے ملک کے متعدد علاقوں کو متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان کے شمالی صوبے آسام میں مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔آسام انتظامیہ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مون سون بارشوں نے ملک کے متعدد علاقوں کو متاثر کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آسام میں گزشتہ 4 دنوں میں 17 افراد ہلاک جبکہ 42 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں، علاقے کا تین ہزار ایکٹر سے زائد کے رقبے پر واقع 716 دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشیں ملک کے دیگر علاقوں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔