صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

نماز عید کے اجتما عات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تمام اجتماعات پرامن طور پر اختتام پذیز ہوئے

پیر 18 جون 2018 14:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ،نماز عید کے اجتما عات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تمام اجتماعات پرامن طور پر اختتام پذیز ہوئے ،شہریوں نے اور ریسٹورینٹس اور تفریحی مقامات کا رخ کیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی کوئٹہ شہر میں نماز عید کے 180اجتما عات منعقدہوئے جن میں سے د س مقامات کو حساس قرار دیا گیا تھا عید الفطرکے موقع پولیس کے 1825 جبکہ ایف سی کے 2000سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجا م دئیے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کیو آر ایف کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا ،عید الفطر کی مناسبت سے شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں میں اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی ، جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے دن شہریوں کی بڑی تعداد نے فوڈ پوائنٹس ، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کی بھی رخ کیا جہاں انہوں نے نت نئے پکوان آزمائے اور خوب ہلہ گلہ بھی کیا،کوئٹہ کے شہریوں نے معیاری فیملی پارکس اور تفریحی مقامات کی کمی کا بھی گلہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں تفریحی مقامات میں اضافہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :